19 مئی 2011 - 19:30

جاپان میں تباہ کن زلزلے اور سونامی کے باعث ایٹمی پلانٹ سے خارج ہونے والی تابکاری کے منفی اثرات جاپانی عوام میں بھی ظاہر ہونا شرو ع ہوگئے ہیں۔

ابنا: تازہ ترین رپورٹ کے مطابق فکوشیما اور ٹوکیو سمیت دیگر علاقوں سے اکتالیس خواتین سے حاصل کئے گئے مختلف نمونوں میں سے سات خواتین میں تابکاری کے اثرات پائے گئے ہیں ، مذکورہ خواتین جو شیر خوار بچوں کی مائیں بھی ہیں ان کےدودھ میں تابکاری کے اثرات پائے گئے ہیں ، اس حوالے سے ایک غیر سرکاری تنظیم جس نے تابکاری کے اثرات کو خواتین اور بچوں میں جانچنے کیلئے ٹوکیو اور اس کے اطراف میں موجود پانچ صوبوں سے خواتین کے تابکاری ٹیسٹ لئے تھے کو سات خواتین میں تابکاری کے مثبت اثرات ملے ہیں تاہم ڈاکٹرز کے مطابق تابکاری کی مقدار کم ہونے کے باعث ماں کے دودھ کے اثرات بچوں کیلئے نقصان دہ نہیں ہیں تاہم غیر سرکاری تنظیم نے جاپانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر تابکاری کے حوالے سے تشویش کا شکار تمام خواتین کے تابکاری ٹیسٹ کیئے جائیں تاکہ اصل صورتحال کا اندازہ ہوسکے ۔